تجار یونین بونی کاضلعی انتظامیہ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ،کورونا ٹیسٹ کے نام پر دکانداروں کو تنگ کرنے کی مذمت

اشتہارات


بونی(نامہ نگار)اپر چترال کے ہیڈ کوارٹر بونی بازار کے تجار یونین نے ضلعی انتظامیہ کی طرف سے کرونا ٹیسٹ کے نام پر دکانداروں کو تنگ کرنے کے خلاف بونی چوک میں احتجاجی مظاہرہ کیا جس میں بڑی تعداد میں دکانداروں نے شرکت کی۔ اس موقع پر احتجاجی مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے تجار یونین بونی کے صدر محمد شفیع نے کہا کہ آج کا یہ ہنگامی احتجاج ضلعی انتظامیہ کی طرف سے کرونا ٹیسٹ کے نام پر دکانداروں کو بے جا تنگ کے خلاف کیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ انتظامیہ کے افسران کورونا ٹیسٹ اور دیگر بہانوں سے دکانداروں کو بے جا تنگ کر رہے ہیں جس کی وجہ سے بونی بازار کے دکاندار پریشانی کا شکار ہیں۔انہوں نے کہا کہ ڈپٹی کمشنر، ڈی ایچ و اور ڈی ایس پی اپنے پراگریس کیلئے غریب دکانداروں کو تنگ کرنے کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے۔محمد شفیع نے کہا کہ دیگر جگہوں سے آئے ہوئے ریڑھی والوں، سبزی فروش وغیرہ کیلئے ٹیسٹ کرنے کی کوئی پابندی نہیں، یہ لوگ آزاد کاروبار کر رہے ہیں مگر انتظامیہ کے لوگ یہاں کے مقامی دکانداروں پر سختی کر رہے ہیں، اگر ٹیسٹ کرنا چاہتے ہیں تو دیگر جگہوں سے آنے والے ان عارضی کاروباری لوگوں کا کریں جن میں سے اکثر کورونا سے متاثرہ علاقوں سے آئے ہوئے ہیں۔انہوں نے خبر دار کیا کہ اگر دوبارہ اس طرح ہوا تو مکمل شٹر ڈاؤن ہڑتال کریں گے اور سخت احتجاج کیا جائیگا۔(۵۲ جولائی