ڈی ایچ کیو ہسپتال چترال کے مسائل حل کرنے کے لئے خصوصی کمیٹی کا قیام عمل میں لایا گیا

اشتہارات

چترال (نذیرحسین شاہ نذیر)ڈی ایچ کیو ہسپتال چترال کو درپیش مسائل کے حل کیلئے میڈیکل سپرٹنڈنٹ ڈاکٹرشمیم نے ایک خصوصی کمیٹی قائم کرلیا ہے جوکہ ہسپتال کے مسائل مستقل بنیادوں پر حل کرنے اور منتخب نمائندگان تک پہنچانے کے سلسلے میں کام کریگی۔ ایم ایس کی طرف سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پاکستان تحریک انصاف چترال کے صدرسجاداحمدکوچیئرمین اورجے آئی یوتھ چترال کے صدروجیہ الدین کوجنرل سیکرٹری مقررکیاگیا جبکہ کمیٹی میں مختلف سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی کے نمائندوں کو ممبر مقرر کیا گیا ہے جن میں پاکستان پیپلزپارٹی کے قاضی محمدفیصل،پاکستا ن مسلم لیگ (ن) کے محمدکوثرچغتائی ایڈوکیٹ،جمعیت علماء اسلام (ف) کے قاضی نسیم، ڈاکٹرایسوسی ایشن کے ڈاکٹرضیاء اللہ،پیرامیڈیکس ایسوسی ایشن کے صدر وقاراحمد،سوشل سیکٹرسے حسین احمد،امین الحسن اورچترال پریس کلب کے سیدنذیرحسین شاہ شامل ہیں۔گذشتہ دنوں ڈسٹرکٹ ہیڈکواٹرہسپتال میں ڈائیلاسز مشین کی عدم دسیتابی کے حوالے سے آل پارٹیز مظاہرہ جے آئی یوتھ کے زیرقیادت ہواتھا جس کے بعدہسپتال کے مسائل متعلقہ حکام تک پہنچانے اورترجیحی بنیادوں پرمسائل سن کرحل کرنے کیلئے کمیٹی تشکیل دی گئی جس کاماہانہ اجلاس ہوگااورہسپتال کودرپیش مسائل حل کرنے پرغورکیاجائے گا۔نومنتخب کمیٹی کے پہلے اجلاس میں ایم ایس چترال نے تمام مسائل اوربجٹ نہ ملنے کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی جس پرکمیٹی ضلعی انتظامیہ اورسیاسی منتخب نمائندگان کا ایک اجلاس منعقدکرنے کافیصلہ کیاگیا جس میں تمام مسائل پرغورکیاجائے گا۔ ڈائیلاسز مشین کی مرمت کے حوالے سے کمیٹی نے چترال سے رکن صوبائی اسمبلی خیبرپختونخوا مولاناہدایت الرحمان سے رابطہ کیا جس پرانہوں نے فوری طورپر6لاکھ روپے ڈائیلاسز مشین کی مرمت کے لئے اعلان کیا۔کمیٹی نے ایم ایس ڈاکٹرشمیم سے مطالبہ کہ قانوی کارروائی فوری مکمل کرکے ڈائیلاسز مشین ٹھیک کیاجائے۔