ریسکیو 1122کی طرف سے گولین ویلی میں امدادی سرگرمیاں جاری، فری میڈیکل کیمپ بھی قائم کرلیا

اشتہارات

چترال(چ،پ)ریسکیو 1122کے ادارے نے گولین ویلی میں سیلاب کے بعد ریسکیو آپریشن جاری رکھا ہوا ہے۔ ڈائریکٹر جنرل ریسکیو 1122 ڈاکٹر خطیر احمد اور ڈائریکٹر آپریشن ڈاکٹر محمد ایاز خان کی ہدایت پر ایمرجنسی آفیسر ظفرالدین کی نگرانی میں ریسکیو 1122 پچھلے تین دنوں سے مسلسل گولین سیلاب متاثرین کو عارضی پلوں کے ذریعے محفوظ مقامات میں منتقل کرنے کے ساتھ ساتھ امدادی کاموں میں مصروف ہے۔ ریسکیو1122 کی ٹیم نے متاثرہ علاقوں میں میڈیکل کیمپ قائم کیا ہے جہاں پر علاقہ متاثرین کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی جارہی ہے، ریسکیو1122 نے ابتک 50 افراد کو محفوظ مقام پر منتقل کیا اور 25افراد کو ابتدائی طبی امداد دی، ریسکیو1122 کی ٹیم آج تیسرے روز بھی گولین میں ریسکیو اور ابتدائی طبی امداد فراہم کر رہا ہے۔ریسکیو 1122 نے گولین کے مقام باکا میں میڈیکل کیمپ قائم کیا ہے جو کہ 24 گھنٹے علاقہ متاثرین کو ابتدائی طبی امداد فراہم فراہم کر رہا ہے۔