جمعہ. مارچ 24th, 2023

چترال(چ،پ) چترال پولیس نے ڈی پی او عبدالحئی کی ہدایت پر منشیات کے خلاف کاروائی تیز کردی ہے۔ ایسی ہی ایک کاروائی کے دوران گرم چشمہ پولیس نے پرابیگ کے علاقے میں ایک چھاپے کے دوران مسمیٰ شیرین خان ولد چوڑاک کے گھر سے 15539گرام افیون برآمد کرکے ملزم شیرین خان کو گرفتار کرکے مزید تفتیش کے لئے شعبہ انوسٹی گیشن کے حوالے کر دیا ہے۔
یاد رہے کہ چترال میں تعینات ہونے والے ڈی پی او عبدالحئی نے چارج سنبھالنے کے ساتھ ہی منشیات فروشوں کے خلاف سخت اقدامات کے عزم کا اظہار کیا ہے اور اس حوالے سے پولیس کو کاروائی تیز کرنے کی ہدایت جاری کی گئی ہیں۔

Notice: ob_end_flush(): failed to send buffer of zlib output compression (1) in /home/chitralp/public_html/wp-includes/functions.php on line 5221

Notice: ob_end_flush(): failed to send buffer of zlib output compression (1) in /home/chitralp/public_html/wp-includes/functions.php on line 5221