انصاف ویلفیئر ونگ ملاکنڈ ڈویژن کے صدر کا دورہ اپر چترال،ویلفیئر ونگ ضلعی کابینہ تشکیل دیدی گئی

اشتہارات

بونی(نامہ نگار)انصاف ویلفیئر ونگ ملاکنڈ کے صدر محمد شاہد،جنرل سیکریٹری ارشاد اور نائب صدر،ایڈیشنل جنرل سیکریٹری نا بیگ ایڈوکیٹ نے اپر چترال کابینہ کابینہ تشکیل دینے کے حوالے سے گذشتہ روز بونی کا دورہ کیا۔ اس موقع پر پی ٹی آئی کے ضلعی صدر اور دیگر عہدیداروں نے مہمانوں کا استقبال کیا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انصاف ویلفیئر ونگ ملاکنڈ کے صدر محمد شاہد نے انصاف ویلفیئر ونگ کے اغراض و مقاصد بیان کئے۔انہوں نے کہا کہ انصاف ویلفیئر ونگ عمران خان کی خصوصی ہدایت پر تشکیل دیا گیا ہے جس کا مقصد معاشرے کے انتہائی غریب اور نادار طبقوں کی دست گیری ہے، اس کے لئے ہمیں انسانی خدمت کرنے والوں کی حوصلہ افزائی کرنی ہے اور انکا ساتھ دینا اور انہیں ایک پلیٹ فارم فراہم کرنا ہے۔ اس نیک مقصد کو عملی جامہ پہنانے کے لئے آج ہم اپر چترال آئے ہیں۔انہوں نے اس موقع پر پارٹی کے ضلعی صدر اور کابینہ اراکین پر مشتمل ایک کمیٹی تشکیل دیتے ہوئے اعلان کیا کہ یہ آپس میں مشاورت کرکے ویلفیئر ونگ کے لئے کابینہ کے نام ہمیں دینگے تو فوراً انکا نوٹیفیکیشن جاری کیا جائیگا۔ تقریب میں دیگر شرکاء نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کر تے ہوئے ویلفیئر ونگ کے عہدیداروں کا شکریہ ادا کیا کہ وہ اپر چترال کا دورہ کئے۔
بعد ازاں کمیٹی اراکین نے باہمی مشاورت سے ویلفیئر ونگ کے لئے جمیع اللہ تورکہو کو صدر، شہزاد علی کو جنرل سیکریٹری نامزد کیا۔ ویلفیئر ونگ کے صدر اور جنرل سیکرٹری نے مشاورت سے کابینہ کے دیگر ادارکین کو بھی نامزد کرکے تفصیلات ملاکنڈ ڈویژن کے صدر اور جنرل سیکرٹری کے حوالے کر دئیے۔