گلگت سے مستوج تک نیٹکو بس سروس بحال کیا جائے/اہلیان علاقہ

اشتہارات

چترال(بشیر حسین آزاد) شندورایریا کنزرویشن اینڈ ویلفیئر آرگنائزیشن نے مطالبہ کیا ہے کہ گلگت سے مستوج تک نیٹکو(NATCO) بس سروس کو دوبارہ شروع کیا جائے۔گذشتہ سال دسمبر میں برف باری کی وجہ سے بس سروس بند ہوگئی تھی،مئی2020میں راستہ کھلنے کے باوجود بس سروس کو جولائی کے مہینے میں بھی دوبارہ بحال نہیں کیا گیا۔ اس سروس سے گلگت،گاہکوچ،گوپس،پھنڈر،لاسپور اور مستوج کے سینکڑوں مسافر ہر روز سفر کرتے تھے اور نیٹکو کی یہ سروس کامیاب روٹوں میں شمار ہوتی تھی۔مسافروں نے نگران وزیراعلیٰ گلگت بلتستان میرافضل خان سے پُرزور مطالبہ کیا ہے کہ گلگت سے مستوج تک چلنے والی نیٹکو (NATCO) بسوں کی سروس کو عوامی مفاد میں دوبارہ بحال کیا جائے مسافروں نے کمانڈر ایف سی این اے اور آئی جی فرنٹیئر کور سے اپیل کی ہے کہ بس سروس کے لئے روٹ پرمٹ دی جائے۔