ریجنل کوٹہ کی فوری بحالی نہ ہوئی تو احتجاجی کیمپ لگائیں گے/اے پی آر این ایس

اشتہارات

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)آل پاکستان ریجنل نیوز پیپرز سوسائٹی APRNS نے فوری طور پر ریجنل کوٹہ بحال کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے اس سلسلے میں حکومت کو 15جولائی تک کی ڈیڈ لائن دے دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق میڈیا انڈسٹری کے ریجنل اخبارات کی ملک گیر ایسوسی ایشن APRNSآل پاکستان ریجنل نیوز پیپرز سوسائٹی کی کور کمیٹی کے ویڈیو لنک اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ اگر 15 جولائی تک ریجنل کوٹہ بحال نہ کیا گیا تو قومی اسمبلی کے سامنے احتجاجی کیمپ لگایا جائے گا جو ریجنل کوٹہ بحالی تک جاری رہے گا۔اس کے علاوہ غیر قانونی طور پر بند ریجنل کوٹہ کے خلاف اسلام آباد ہائی کورٹ اور سپریم کورٹ آف پاکستان سے رابطہ کیا جائے گا۔ ویڈیو لنک اجلاس کی صدارت غلام۔مرتضیٰ جٹ مرکزی صدر نے کی۔میزبانی کے فرائض مرکزی جنرل سیکرٹری احسان احمد سحر نے سر انجام دئے۔اجلاس سے پنجاب چیپٹر کے ہیڈ رانا عبداسلام عارف، کور کمیٹی کے ممبران لاہور سے حافظ محمد جہانگیر۔ڈیرہ اسماعیل خان سے چوہدری محمد اصغر،رحیم یار خان سے سردار مجیب الرحمان، اسلام آباد سے اعجاز احمد چیمہ، جہلم سے قیصر محمود ڈار اور دیگر نے خطاب کیا اور اپنی تجاویز پیش کیں اجلا میں کور کمیٹی کے ممبران نے کثیر تعداد میں حصہ لیا۔