کورونا وائرس سے متاثر چار مریض صحت یاب،ہسپتال سے فارغ کر دئیے گئے،متاثرہ افراد کی تعداد گھٹ گئی

اشتہارات

چترال(چ،پ)چترال سے کورونا وائرس کے حوالے سے اچھی خبریں آنا شروع ہوگئی ہیں۔ جمعرات کے روز جہاں ایک طرف 9پازیٹیو کیس سامنے آئے وہیں کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے چار افراد صحت یاب ہوکر ڈی ایچ کیو ہسپتال چترال سے فارغ کردئیے گئے ہیں جو کہ حوصلہ افزاء بات ہے۔ تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس سے متاثر ہوکرڈی ایچ کیو ہسپتال میں زیر علاج چار مریض صحت یاب ہو کر فارغ کردئیے گئے ہیں۔ صحت یاب ہونے والے افراد میں چترال سے سب سے پہلے کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے شہاب الدین سکنہ چیوڈوک، شیر نواز سکنہ گرم چشمہ،شمس اکبر اور رحمت علی ساکنان چمرکن شامل ہیں۔ ان چاروں افراد کے کورونا وائرس ٹیسٹ دو مرتبہ نیگٹیو آئے ہیں۔ ان چار افراد کے صحت یاب ہو کر ہسپتال سے ڈسچارج ہونے کے بعد لوئر چترال میں کورونا وائرس سے متاثر افراد کی تعداد 16ہوگئی ہے جبکہ اپر چترال میں بھی ایک مریض کا ٹیسٹ نیگٹیو آیا ہے تاہم اسے ہسپتال سے ڈسچارج نہیں کیا گیا۔