چترال ٹاؤن میں کورونا کا ایک اور کیس سامنے آگیا،لوئر چترال میں متاثرہ افراد کی تعداد پانچ ہوگئی

اشتہارات

چترال(بشیر حسین آزاد)چترال میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کرونا کے دو نئے کیسز سامنے آئے ہیں جن میں سے ایک کا تعلق اپر چترال سے اور دوسرے کا تعلق لوئر چترال سے بتایاجاتا ہے۔ اسسٹنٹ کمشنر چترال عبدالولی خان نے بتایاکہ بلچ پائین سے تعلق رکھنے والے 33سالہ ثناء اللہ ولد شیرین بیگ کا ٹیسٹ پشاور سے مثبت آئی ہے جس کے بعد جمعرات کے دن انہیں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال کے آئسولیشن وارڈ میں منتقل کردیاگیا ہے۔ انہوں نے بتایاکہ وہ گزشتہ دنوں پشاور سے آئے تھے جس پر انہیں قرنطینہ سنٹر میں رکھا جارہا تھا۔ اب تک چترال میں کرونا سے متاثر مریضوں کی تعداد سات ہوگئی جن میں دو اپر چترال سے اور پانچ لوئر چترال سے تعلق رکھتے ہیں۔