چترال(بشیر حسین آزاد)اپر چترال میں ایک کورونا وائرس کا ایک اور کیس سامنے آیا ہے جس کے بعد ضلع اپر چترال میں کورونا متاثرین کی تعداد دو اور چترال ریجن میں کورونا کیسز کی تعد اد 6ہوگئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق گورنمنٹ ڈگری کالج بونی کے قرنطینہ مرکز میں مقیم شاگرام تورکہو سے تعلق رکھنے والے 60سالہ غلا م رسول ولد غلام نبی کا کورونا ٹیسٹ پازیٹیو آیا ہے۔ ٹیسٹ رپورٹ آنے کے بعد مریض کو ٹی ایچ کیو ہسپتال بونی منتقل کیا گیا۔