201

ترقیاتی فنڈز منجمد کرنے کا اقدام قابل مذمت ہے،حکومت فیصلے پر نظر ثانی کرے/ارشد شاہین صدر کنٹریکٹرز ایسوسی ایشن دیر بالا

دیر بالا(نامہ نگار)دیر بالا کے کنٹریکٹرز اور کنٹریکٹرز ایسوسی ایشن دیربالا کے چئیرمین ارشد شاہین نے ترقیاتی فنڈز منجمد کرنے کے حکومتی اقدامات کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس اقدام سے مسائل میں اضافہ ہوگا۔ اپنے ایک اخباری بیان میں ارشد شاہین نے کہا کہ سالانہ ترقیا تی پروگرام کے لئے جاری شدہ فنڈز کو صوبائی حکومت نے منجمد کیا ہے اور ساتھ میں تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن کا PLA پرسنل لیجراکاونٹس کے ذریعے دیئے جانے والے چیکس کی ادا ئیگی بھی کئی ہفتوں سے بند ہے جبکہ انجنیئر ز اور دفتری سٹاف بھیIPC بل کلیر کرنے میں لیت ولعل کرکے مہینے گزارتے ہیں جس سے ٹھیکہ دار براداری دوہری اذیت کا شکارہو گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نے ایک طر ف تعمیرا تی شعبے کو کھولنے اور اس کیلئے مراعات کا اعلان کر ر کھا ہے جبکہ دوسری جانب صوبا ئی حکومت ادائیگیوں میں روڑے اٹکارہی ہیں جوکہ وزیراعظم کے اعلان کی واضح خلاف ورز ی ہے۔انہوں نے کہا کہ مخدوش حالات کے باوجود کنٹریکٹرز برادری نے اپنے کروڑوں روپے ملکی ترقی کی خاطرمختلف منصوبوں پر لگایا ہے اور دکانداروں اور مزدوروں کے کروڑوں روپے ادائیگیاں کرنی ہیں۔ارشد شاہین نے مطالبہ کیا کہ فوری طور پرکنٹرکٹرزکے فنڈز ریلیز کر کے ادا ئیگیاں یقینی بنائی جائیں اور کنٹریکٹرز کو خصوصی مراعات دیئے جائیں تاکہ تعمیراتی شعبے میں تیزی آکر لوگوں کے لئے روزگار کے مواقع میسرآسکیں۔