111

الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان کی طرف سے چترال کیلئے وینٹی لیٹرز کی فراہمی

دروش(جہانزیب)جماعت اسلامی پاکستان کے ذیلی تنظیم الخدمت فاؤنڈیشن کی طرف سے بھیجے گئے دو وینٹی لیٹر چترال پہنچ گئے۔ دروش کے مقام پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر دروش عبد الحق، ملی یکجہتی کونسل خیبر پختونخوا کے نائب صدر رضیت با اللہ، سابق ناظم قسور اللہ قریشی، اکرام حسین ایڈوکیٹ، سماجی کارکن عبید اللہ قریشی، الخدمت دروش کے صدر امیر شریف،حاجی شاہ محمود اور الخدمت کے ذمہ داراں نے مشینیں ریسیو کیں۔مقامی میڈیا سے گفتگو کر تے ہوئے عمائدین نے الخدمت فاؤنڈیشن کا شکریہ ادا کیا کہ اس نازک وقت پر چترال جیسے دور دراز اور مشکلات سے بھر پور ضلع کو یاد رکھا جبکہ ان مشینوں سے کورونا وائرس سمیت تمام بیماریوں کا علاج اب چترال ہی میں ممکن ہوسکے گا۔ (۳۱ اپریل