آل پاکستان ریجنل نیوز پیپرز سوسائٹی کا قیام میں لاکر عملی جدوجہد کا آغازکر دیا گیا

اشتہارات

لاہور(خبر نگار)لوکل/ریجنل اخبارات کی ملک گیر نمائندہ تنظیم آل پاکستان ریجنل نیوز پیپرز سوسائٹی(APRNS)کی باضابطہ لانچنگ کر دی گئی۔تفصیلات کے مطابق گذشتہ دنوں لاہور میں APRNS کی جنرل باڈی اجلاس میں آل پاکستان ریجنل نیوز پیپرز سوسائٹی(APRNS)کے بانی غلام مرتضیٰ جٹ نے ممبران کے ہمراہ شمع روشن کر کےAPRNS کی باقائدہ لانچنگ کر دی۔اے پی آر این ایس کی لانچنگ گذشتہ دنوں لاہو ر میں منعقد ہونے والے جنرل باڈی کے اجلاس میں کی گئی۔ لانچنگ کے ساتھ ہی مقامی اخبارات اور صحافیوں کے مسائل حل کرنے کے لئے آن گراونڈ عملی جدوجہد کا آغاز کر دیا گیا۔ جنرل کونسل کے اہم اہم جنرل کونسل اجلاس کی میزبانی حافظ محمد جہانگیر اور ڈاکٹر شاہد استقلال نے جبکہ اجلاس کی صدارت APRNS کے سربراہ غلام مرتضیٰ جٹ نے کی۔ اجلاس میں عدالتی اشتہارات کے حصول کی جدوجہد کے لئے لیگل کمیٹی تشکیل دی گئی اس کے علاوہ تنظیمی آرگنائزنگ کمیٹی بھی قائم کر دی گئی۔ اجلاس میں ایک قرار داد کے ذریعے حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا گیا کہ فوری طور پر ایڈورٹائزنگ ایجنسیز سے لوکل /ریجنل اخبارات کے واجبات دلوائے جائیں اور حکومت آئندہ کے لئے اخبارات کو PID کے ذریعے اشتہارات کی رقم ادا کرے تاکہ آئندہ ایڈورٹائزنگ ایجنسیاں اشتہارات کی رقم ہڑپ نہ کر سکیں۔اکثرایڈورٹائزنگ ایجنسیاں کئی سالوں سے پاکستان بھر کے لوکل/ریجنل اخبارات کے واجبات ہڑپ کر چکی ہیں جس کی وجہ سے اخبارات سے منسلک ذمہ داران شدید مالی بحران کا شکار ہیں۔جنرل۔کونسل اجلاس میں غلام مصطفیٰ چوہدری،جی ایم قادری،میاں شہباز ارآئیں،حافظ محمد جہانگیر،محمد شہزاد،،بخت گیر چوہدری،چوہدری لیاقت علی طاہر،ڈاکٹر شاہد استقلال،منشاء بھٹی،اصغر عباسی،نیاز حسین حیدری،رانا محمد افضل اور دیگر شریک تھے۔