ٹائیگر فورس میں نوجوانوں کی بھرپور شمولیت وزیراعظم عمران خان کی قیادت پر اعتمادکا ثبوت ہے،/گلشاد بی بی غذر

اشتہارات


غذر (محبت دانش) پاکستان تحریک انصاف خواتین ونگ گلگت بلتستان کے وائس پریزیڈنٹ گلشاد بی بی نے کہا ہے کہ یہ عوام بالخصوص نوجوان طبقے کا وزیراعظم عمران خان پر عتماد کا ثبوت ہے کہ چھ لاکھ سے زائد افراد ٹائگر فورس میں شامل ہوئے ہیں اور یہ تعداد روز بروز بڑھ رہی ہے۔ اپنے ایک اخباری بیان میں گلشاد بی بی نے کہا کہ عمران خان کی قیادت میں موجودہ حکومت کے عوام دوست پالیسیوں کو دیکھتے ہوئے پاکستان کے نوجوانوں میں عوام کی خدمت کا جذبہ پیدا ہوا ہے اور وہ ٹائیگر فورس کی صورت میدان میں نکل گئے ہیں کیونکہ یہی نوجوان اصل تبدیلی چاہتے ہیں۔ اس لیے موجودہ حکومت خصوصاً پاکستان تحریک انصاف ان نوجوان کے اس جذبے کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔انہوں نے کہا کہ اس طرح متحد، قربانی اور خدمت کے جذبے سے سرشار ہوکر ہم ہر حالات کا مقابلہ کرسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ قوم خصوصاً نوجوانوں اکھٹے ہو سخت ترین حالات کا مقابلہ کرسکتے ہیں، ہمیں نوجوان پر بھروسہ ہے کہ وہ پاکستان کی ترقی کے لیے حکومت کا ساتھ دیں گے۔ انشاء اللہ وزیراعظم پاکستان عمران خان کی قیادت میں پاکستان دن دگنی رات چوگنی ترقی کرے گی۔