پشاور سے چترال آنیوالی گاڑی سید آباد کے مقام پر حادثے کا شکار ہونے سے مسافر معمولی زخمی،ریسکیو اہلکاروں نے زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد دی

اشتہارات

چترال(چ،پ)پشاور سے چترال آنے والی مسافر گاڑی سید آباد کے مقام پر حادثے کا شکار ہوگئی جسکے نتیجے میں گاڑی میں سوار افراد کو چوٹیں آئیں تاہم بڑے جانی نقصان سے اللہ نے محفوظ رکھا۔ تفصیلات کے مطابق ہفتے کی علی الصبح پشاور سے چترال آنے والی مسافر ہائی ایس ویگن نمبرRB-056 سید آباد کے مقام پر سڑک کے کنارے ایک بڑے پتھر سے ٹکرا کر الٹ گئی۔ علی الصبح 4بجے حادثے کی اطلاع ملنے پر ریسکیو1122کے اہلکار فوری طور پرجائے حادثہ پہنچ گئے اور زخمیوں کو ریکسیو 1122کے ایمبولنس میں ابتدائی طبی امداد دی گئی۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق گاڑی میں 18افراد سوار تھے جن میں تین مسافروں کو زیادہ چوٹیں آئین جبکہ باقی معمولی زخمی ہوئے۔ بعض زخمیوں ڈی ایچ کیو ہسپتال چترال منتقل کیا گیا۔