صوبائی حکومت نے چھٹیوں میں توسیع کا اعلامیہ جاری کردیا، 11اپریل تک صوبے میں عام تعطیل ہوگی

اشتہارات

پشاور(چ،پ)کورونا وائرس سے پیدا صورتحال کے تناظر میں صوبائی حکومت نے عام تعطیلات میں توسیع کا اعلامیہ جاری کردیا۔ آج جمعہ تین اپریل کو صوبائی محکمہ ریلیف و آباد کاری کی طرف سے جاری کردہ اعلامیہ میں بتایا گیا ہے کہ صوبائی کابینہ نے آج اپنے اجلاس میں عام تعطیلات میں توسیع کا فیصلہ کر لیا ہے جس کے تحت اب 11اپریل تک صوبے میں عام تعطیل ہو گی۔
یاد رہے کہ اس سے قبل صوبائی حکومت نے 28مارچ تک صوبے بھر میں عام تعطیل کا اعلان کیا تھا اور بعد ازاں اسمیں تین دنوں کی توسیع کی گئی تھی۔