پیر. مارچ 20th, 2023

چترال(بشیر حسین آزاد)خطیب شاہی مسجد چترال خلیق الزمان کاکاخیل نے ایک اخباری بیان میں کہاہے کہ چترال کے سماجی شخصیت قاری فیض اللہ چترالی کی طرف سے عالمگیر ویلفیئر ٹرسٹ انٹرنیشنل کی معاؤنت سے لاک ڈاؤن سے متاثرہ لوگوں کیلئے چترال بھر میں حسب سابق امدادی سرگرمیاں شروع کردی گئی ہیں۔ اپر چترال سب ڈویژن مستوج،تورکہو، موڑکہو کے مستحقین کیلئے امدادی سامان آٹا، دال،چینی وغیرہ بھیج دیے گئے جہاں ہمارے نمائندے امدادی سامان تقسیم کرینگے۔ لوئر چترال میں بھی غریب نادار اور بلخصوص لاک ڈاؤن متاثرین میں امدادی پیکیج تقسیم کئے جائینگے۔انہوں نے کہاکہ عالمگیر ویلفیئر ٹرسٹ انٹرنیشنل نے چترال میں سروس کے ذریعے متاثرین کی دہلیز تک امدادی سامان پہنچانے کی مکمل بندوبست کیاہے۔ متاثرہ خاندانوں کیلئے راشن پیکیج میں کوکنگ آئل، چاول، چائے،آٹا، سبزیاں، دالیں،چینی و دیگر اشیاء ضرویہ شامل ہیں۔ عالمگیر ویلفیئر ٹرسٹ انٹرنیشنل کے امدادی ٹیمیں ضرورت مند افراد کی امداد کیلئے دن رات کام میں مصروف ہیں۔ کوونا وائرس کی وجہ سے اپراورلوئرچترال میں لاک ڈاؤن کے متاثرین کے لئے راشن وغیرہ دیاجارہاہے۔انہوں نے بتایا کہ دوسرے مرحلے میں بھی امدادی سرگرمیاں جلد عمل میں لائی جائینگی۔


Notice: ob_end_flush(): failed to send buffer of zlib output compression (1) in /home/chitralp/public_html/wp-includes/functions.php on line 5221

Notice: ob_end_flush(): failed to send buffer of zlib output compression (1) in /home/chitralp/public_html/wp-includes/functions.php on line 5221