ڈی سی اپر چترال نے ڈی پی او کے ہمراہ پولیو مہم کے دوران مختلف علاقوں کا دورہ کیا

اشتہارات

بونی(نامہ نگار)ڈی سی اپر چترال اور ڈی پی او اپر چترا ل کے ڈپٹی کمشنر اور ڈی پی او نے پولیو مہم کے حوالے سے مختلف علاقوں کا دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے پولیو ٹیموں سے ملاقات کی اور انکے پاس موجود مائیکرو پلان اور ٹارگٹ وغیرہ کو چیک کیا۔ ڈی سی اور ڈی پی او نے سیکورٹی اور دیگر مسائل کے حوالے سے معلومات حاصل کی۔ پولیو اہلکاروں کے پولیو اہلکاروں کے مطابق اب تک نہ کوئی انکاری کیس سامنے آیا ہے اور نہ سیکیورٹی کے حوالے سے کوئی تحفظات ہیں۔ ڈی سی اپر چترال نے پولیو اہلکاروں کے کام کو سراہا اور ہر ممکن تعاؤن کی یقین دہانی کیں۔