ریٹائرڈ فارسٹر صوفی محمد سکنہ کلکٹک انتقال کر گئے،تدفین بدھ کے روز آبائی گاؤں میں ہوگی

اشتہارات

دروش(نامہ نگار)کلکٹک دروش کے رہائشی  معروف شخصیت ریٹائرڈ فارسٹر صوفی محمد پشاور کے ایک ہسپتال میں انتقال کر گئے۔ وہ گذشتہ کئی عرصے سے علیل تھے۔ مرحوم کی نماز جنازہ کل بروز بدھ کلکٹک دروش میں ادا کی جائیگی۔ وہ پبلک ہیلتھ کے انجینئر شوکت علی ارشاد علی کے والد، پی پی پی سنیئر راہنماء جاوید اختر کے ماموں تھے۔ نماز جنازہ کے لئے حتمی وقت کا تعین کرکے خاندانی ذرائع مشتہر کرینگے۔