چترال کے بجلی صارفین سے فیول ایڈجسٹمنٹ ٹیکس کی وصولی بند کی جائے/شبیر احمد خان

اشتہارات

چترال (نامہ نگار) تجاریونین چترال کے صدر شبیر احمد خان نے پیسکو کے بجلی کی بلوں میں FPA کے نام سے بھاری ٹیکس عائد کرنے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اسے چترالی عوام کے ساتھ ظلم وزیادتی قرار دیتے ہوئے حکومت کو خبر دار کیا ہے کہ اگر اس ظالمانہ ٹیکس کو فی الفور واپس نہ لیا گیا تو تجار برادری عوام کو لے کر بھر پور احتجاج کرے گی جس کی تمام ذمہ داری حکومت پر عائد ہوگی۔ ایک اخباری بیان میں انہوں نے کہاہے کہ چترال میں فیول ایڈجسٹمنٹ کے نام پر اس ٹیکس کی کوئی گنجائش نہیں ہے کیونکہ چترال میں صارفین کو گولین گول بجلی گھر سے بجلی فراہم کی جاتی ہے جوکہ تھرمل نہیں بلکہ ہائیڈ ل اور یہ ٹیکس صرف تھرمل پرلاگو ہوتی ہے۔ انہوں نے ایم این اے چترال مولانا عبدالاکبر سے بھی اپیل کی ہے کہ وہ قومی اسمبلی کے فلور پر اس ظالمانہ ٹیکس کے خلاف بھر پور آواز بلند کرکے چترالی عوام کی حق نمائندگی ادا کرے۔