ڈپٹی کمشنر چترال نوید احمد کا کرسمس کے سلسلے میں مسیحی کمیونٹی سے ملاقات،تحائف تقسیم کئے

اشتہارات

چترال(بشیر حسین آزاد)منگل کی شام ڈپٹی کمشنر لوئر چترال نوید احمد نے عیسائی برادری چترال سے ملاقات کی۔ اس موقع پر اے اے سی (ریونیو) شہزاد خان اور تحصیلدار لوئر چترال سیفور خان بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔ ڈی سی چترال نے اس موقع پرعیسائی برادری سے کرسمس کے موقع پر احترام کا مظاہرہ کرنے اور اس دن کی اہمیت کے بارے میں نئی نسل میں آگاہی پیدا کرنے کا مطالبہ کیا۔اُنہوں نے کہا کہ کرسمس میں بیماروں اور غریبوں سے محبت کرنے کا ایک خوبصورت سبق موجود ہے۔انہوں نے برادری میں فوڈ پیکٹ بھی تقسیم کی۔عیسائی برادری نے ضلعی انتظامیہ کی طرف سے فوڈ پیکیجز کی تقسیم پر اُن کا شکریہ ادا کیا۔اُنہوں نے ڈی سی چترال کو گورا قبرستان کا دورہ بھی کرایا اور اُن سے قبرستان کی صفائی کے لئے احکامات جاری کرنے کا مطالبہ کیا۔