چترال سکاؤٹس کی گاڑی مستوج جاتے ہوئے حادثے کا شکار،تین اہلکار شہید ہوگئے

اشتہارات


چترال( بشیرحسین آزاد)چترال سکاؤٹس کی گاڑی چترال سے مستوج جاتے ہوئے مستوج پل کے قریب حادثے کا شکار ہوگئی جس کے نتیجے میں تین اہلکار شہید اور دو زخمی ہو گئے۔تفصیلات کے مطابق جمعہ کی شام چترال سکاؤٹس کی ڈبل کیبن گاڑی چترال سے مستوج جاتے ہوئے مستوج پل کے قریب ڈرائیور سے بے قابو ہو کر کھائی میں گر گئی  جس کے نتیجے میں گاڑی میں سوار فرنٹیئر کور پبلک سکول کے پرنسپل سیدالرحمن سکنہ ارسون، ٹیچرلانس نائک رشید الحسن سکنہ تورکہو اور ڈرائیورسپاہی حفیظ اللہ سکنہ میرکھنی شہید جبکہ ایجوکیشن آفیسر ابراہیم مروت سمیت ایک سپاہی سمیع اللہ زخمی ہو گئے۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی امدادی کارکن جائے وقوعہ پہنچ گئے اور لاشوں و زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا جبکہ بعد ازاں انہیں چترال منتقل کیا گیا۔