چترال میں سپورٹس ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے تین روزہ ڈپٹی کمشنر انٹر کلب انڈور ٹورنمنٹ کا انعقاد کیا گیا

اشتہارات

چترال(گل حماد فاروقی) لوئر چترال میں پہلی مرتبہ ڈپٹی کمشنر انٹر کلب ز ٹورنمنٹ منعقد ہوا جس کا اہتمام ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر عامر زمان نے کیا تھا۔ تفصیلات کے مطابق لوئیر چترال میں تین روزہ ڈپٹی کمشنر انٹر کلب ٹورنمنٹ کا اختتام ہو ا جس میں والی بال کے دس، بیڈ منٹن کے سولہ، ٹیبل ٹینس کے سولہ اور ٹیبل ٹینس سنگل کے بیس کھلاڑیون نے حصہ لیا۔اختتامی تقریبا ت کے موقع پر ڈپٹی کمشنر انوارالحق مہمان خصوصی تھے جنہوں نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر لوئر چترال نے کہا کہ صوبائی اووفاقی حکومت کی ہدایات کے مطابق کوشش کر رہے ہیں کہ کھیلوں کی سرگرمیوں میں اضافہ کیا جائے اور کھلاڑیوں کے لئے سہولیات فراہم کئے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ ضلعی بجٹ میں باقاعدہ کھیلوں کیلئے پانچ فی صدفنڈ رکھا گیا ہے۔
ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر عامر زمان نے کھیل کود کو نوجوانوں کی جسمانی اور ذہنی فٹنس کیلئے ضروری قراردیا۔ انہوں نے کہا کہ جب تک انسان جسمانی طور پر صحت مند نہ ہو وہ ذہنی طور پر بھی صحت مند نہیں رہ سکتا اور صحت مند رہنے کیلئے کھیل کود نہایت ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں نے جیسے ہی چارج لیا توفوری طور پر اس انڈور ٹورنمنٹ کا اہتمام کیا جس کیلئے نوجوان کافی عرصے سے انتظار کررہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا مقصد نوجوان نسل کو کھیل جیسے مثبت سرگرمیوں میں مصروف رکھ کر ان کو نشے جیسے لعنت اور دیگر منفی کاموں سے روکنا ہے۔
اس ٹورنمنٹ میں حصہ لینے والے کھلاڑیوں نے بھی ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر کا شکریہ ادا کیا جنہوں یہاں چارج سنبھالتے ہی ان کھیلوں کا اہتمام کیا جو طویل عرصے کیلئے تعطل کا شکار تھے تاہم کھلاڑیوں نے یہ بھی مطالبہ کیا کہ ان کیلئے چترال میں ابھی تک پبلک سٹیڈیم نہیں ہے جہاں یہ کھیل سکے حالانکہ چترال کے کھلاڑیوں میں کافی ٹیلنٹ ہے مگر ان کو مواقع نہیں ملتے
تقریب کے آخر میں ڈپٹی کمشنر، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر، سینئر سول جج، سپورٹس آفیسر، پاپولیشن آفیسر، لینڈ سٹلمنٹ آفیسر، ہائی سکول کے پرنسپل، ایس پی انوسٹی گیشن محمد خالد وغیرہ کو شیلڈ بھی پیش کئے گئے اور انہوں نے بھی کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے۔ اس ٹورنمنٹ میں والی بال میں دروش کی ٹیم نے فائنل ٹرافی جیت لی جن کو محکمہ سپورٹس سے دس ہزار روپے نقد انعام بھی دی گئی جبکہ ہندوکش ہاسٹل کا ٹیم رنر اپ قرار دیا گیا جن کو پانچ ہزار روپے نقد انعام دیا گیا۔ بیڈ منٹن کی فائنل ٹرافی زرگراندہ ٹیم کے نام آئی جن کو سات ہزار روپے نقد انعام بھی دی گئی جبکہ رنر اپ ٹیم کو پانچ ہزار روپے انعام دی گئی۔ٹیبل ٹینس ڈبل کی ٹرافی بھی دروش کے نام آئی ٹیم کیپٹن فدا ء الکریم کو سات ہزار روپے نقد انعام رنر اپ ٹیم کے عرفان احمد اور حضرت حسین کو پانچ ہزار روپے انعام دیا گیا۔ اسی طرح ٹیبل ٹینس سنگل میں ونر کھلاڑی نوید احمد کو پانچ ہزار روپے اور رنر اپ مجتبیٰ شاہ کو تین ہزار روپے کا نقد انعام دیا گیا۔