لوئر چترال پولیس کی کمسن اور بغیر لائسنس موٹر سائیکل سواروں کے خلاف خصوصی مہم جاری

اشتہارات

لوئر چترال پولیس کی کمسن اور بغیر لائسنس موٹر سائیکل سواروں کے خلاف خصوصی مہم جاری

چترال (چ،پ) ریجنل پولیس آفیسر ملاکنڈ زاہد نواز مروت کی خصوصی ہدایات اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال محمد خالد خان کی نگرانی میں ضلع بھر میں کمسن اور بغیر لائسنس موٹر سائیکل چلانے والوں کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔

اس سلسلے میں ضلع کے مختلف تھانہ جات کی حدود میں ڈسٹرکٹ پولیس اور ٹریفک وارڈنز نے مشترکہ کارروائیاں کرتے ہوئے متعدد کمسن موٹر سائیکل سواروں کو روک کر ان کی موٹر سائیکلیں تحویل میں لے لیں۔ اس موقع پر ان کے والدین کو طلب کرکے کمسن بچوں کو موٹر سائیکل چلانے سے روکنے، ٹریفک قوانین کی پابندی اور خلاف ورزی کی صورت میں قانونی کارروائی کے حوالے سے آگاہ کیا گیا۔

لوئر چترال پولیس والدین سے اپیل کرتی ہے کہ اپنے کمسن بچوں کو ہرگز موٹر سائیکل چلانے کی اجازت نہ دیں۔ کم عمری میں ڈرائیونگ نہ صرف بچوں بلکہ دیگر شہریوں کی زندگیوں کے لیے بھی سنگین خطرہ بن سکتی ہے۔

ٹریفک قوانین کی پابندی کریں، اپنے بچوں کی حفاظت یقینی بنائیں اور ایک محفوظ معاشرے کے قیام میں پولیس کا ساتھ دیں۔