ایس پی انوسٹی گیشن اقبال کریم ملازمت سے سبکدوش ہوگئے، پولیس لائنز میں الوداعی تقریب کا انعقاد کیا گیا

اشتہارات

چترال (چ، پ) خیبر پختونخوا پولیس کے سینئر افسر سپرٹنڈنٹ آف پولیس اقبال کریم مدت ملازمت مکمل ہونے پر سبکدوش ہو گئے۔

لوئر چترال پولیس کی جانب سے محکمہ پولیس سے ریٹائر ہونے والے ایس پی انوسٹی گیشن اقبال کریم کی طویل اور شاندار محکمانہ خدمات کو خراجِ تحسین پیش کرنے کے لیے پولیس لائن لوئر چترال میں ایک پروقار اور یادگار الوداعی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

​تقریب میں پولیس افسران، جوانوں، سول سوسائٹی کے نمائندوں اور ریٹائر ہونے والے آفیسر کے اہلِ خانہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

اس موقع پر افسران اور شرکاء نے اقبال کریم کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں، فرض شناسی، دیانت داری اور محکمہ پولیس کے لیے ان کی گراں قدر خدمات کو زبردست الفاظ میں سراہا۔پودے پہچانیں

​الوداعی تقریب میں ایس پی ایلیٹ فورس عتیق الرحمن، ڈی ایس پی ہیڈکوارٹر عزیز الدین، ایس ڈی پی او سرکل چترال احمد عیسیٰ، ایس ڈی پی او سرکل بمبوریت حسن اللہ، ایس ڈی پی او سرکل دروش سجاد حسین، ایس ڈی پی او سرکل لٹکوہ اقبال الدین، ڈی ایس پی انوسٹی گیشن حضرت الدین، ڈی ایس پی سکیورٹی قربان پناہ اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر آئی بی تمیز الدین نے شرکت کی۔ علاوہ ازیں منسٹریل سٹاف، ریٹائرڈ پولیس افسران، ٹریفک سٹاف اور پولیس کے جوان بھی تقریب میں موجود تھے۔

​تقریب کے اختتام پر پولیس انتظامیہ کی جانب سے ایس پی انوسٹی گیشن اقبال کریم کو ان کی خدمات کے اعتراف میں یادگاری شیلڈز اور تحائف پیش کیے گئے۔

تمام شرکاء نے ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ ریٹائرمنٹ کے بعد ان کی آمدہ زندگی صحت، خوشیوں، سکون اور کامیابیوں سے بھرپور ہو۔