چترال پولو ایسوسی ایشن کی تنظیم نو، انتظامی کمیٹیوں کا قیام، کور کمانڈر پشاور سرپرست اعلی مقرر
آئی جی ایف سی سرپرست، کمانڈنٹ چترال سکاوٹس ایسوسی ایشن کے صدر ، اپر اور لوئر چترال کے ڈپٹی کمشنرز ایگزیکٹو ممبران مقرر

چترال(چ،پ) چترال میں پولو کا کھیل ایک نئے دور میں داخل ہو گیا اور ایسوسی ایشن کی تنظیم کے ساتھ ساتھ انتظامی کمیٹیوں کا قیام عمل میں لایا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخوا کلچر اینڈ ٹورازم اتھارٹی کے ایک نوٹیفکیشن کے ذریعے چترال پولو ایسوسی ایشن کے انتظامی امور کے لیے مختلف کمیٹیاں تشکیل دے دی ہے ۔
چترال پولو ایسوسی ایشن کے گورننگ باڈی کی تشکیل ہوئی ہے جس کے مطابق کور کمانڈر پشاور سرپرست اعلیٰ، انسپکٹر جنرل فرنٹئیر کور سرپرست ہوگےجبکہ کمانڈنٹ چترال سکاوٹس صدر، سیکرٹری کلچر اینڈ ٹورزم نائب صدر اور کمانڈنٹ آفیسر آر وی اینڈ ایف سی ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری ہونگے۔
ایسوسی ایشن کے ایگزیکٹیو کمیٹی میں کمانڈنٹ چترال سکاوٹس کے علاوہ ڈائریکٹر جنرل کے پی کلچراینڈ ٹوارزم، ڈپٹی کمشنر لوئر چترال، ڈپٹی کمشنر اپر چترال اور چار منتخب ایگزیکٹو ممبران شامل ہیں۔
نوٹیفکیشن کے مطابق ایسوسی ایشن کے لیے گورننگ باڈی اور ایگزیکٹو کمیٹی کے علاوہ اپر اور لوئر چترال کے لیے الگ الگ مینجمنٹ کمیٹیاں قائم کی گئی ہیں۔
اپر اور لوئر چترال کی مینجمنٹ کمیٹی میں ڈی ایس اوز اپر چترال کو ممبر اور کوآرڈینیٹر، ایک منتخب رکن، تین پولو کے تجربہ کار افراد اور ڈی سی ٹی او یا سی ٹی او اپر چترال کو شامل کیا گیا ہے۔
دستاویز کے مطابق ایگزیکٹو کمیٹی میں بھی ایک منتخب رکن شامل ہوگا، جس کی مدت دو سال مقرر کی گئی ہے۔
نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ کمیٹیوں کی ذمہ داری پولو سے متعلق امور میں رابطہ کاری، انتظام اور فیصلوں پر عمل درآمد کو یقینی بنانا ہے۔ اپر اور لوئر چترال کی کمیٹیاں ایگزیکٹو کمیٹی اور متعلقہ اداروں کے ساتھ رابطے میں کام کریں گی۔