آل پیرامیڈیکس ایسوسی ایشن اپر چترال کی نومنتخب کابینہ نے حلف اٹھا لیا

اشتہارات

بونی (چ,پ) آل پیرامیڈیکس ایسوسی ایشن اپر چترال کی نومنتخب کابینہ کی تقریب حلف برداری ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفس بونی میں منعقد ہوئی، جس میں ایسوسی ایشن کے عہدیداران نے اپنے عہدوں کا حلف اٹھایا۔

تقریب میں سابق ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر اپر چترال و ایم ایس کیٹیگری سی ہسپتال بونی، ڈاکٹر فرمان ولی نے نومنتخب عہدیداران سے حلف لیا۔

اس موقع پر ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر اپر چترال ڈاکٹر فیاض علی رومی، ای پی آئی کوآرڈینیٹر ڈاکٹر ولی خان، ایل ایچ ڈبلیو کوآرڈینیٹر محترمہ حمیدہ یونس، آل پیرامیڈیکس ایسوسی ایشن اپر چترال کے صدر دینار زرین اور جنرل سیکرٹری محمود غزنوی سمیت دیگر عہدیداران موجود تھے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ آل پیرامیڈیکس ایسوسی ایشن اپر چترال پیرامیڈیکس اسٹاف کے سروس اسٹرکچر، اپ گریڈیشن، اسکیل ریویژن اور ترقی (پروموشن) سے متعلق مسائل کے حل کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھے گی۔ ایسوسی ایشن کا مقصد پیرامیڈیکس برادری کے جائز پیشہ ورانہ اور سروس سے متعلق حقوق کے حصول کے لیے مؤثر آواز بلند کرنا ہے۔

اس موقع پر واضح کیا گیا کہ آل پیرامیڈیکس ایسوسی ایشن اپر چترال ایک غیر سیاسی، غیر مذہبی اور قانونی تنظیم ہے، جو آئینِ پاکستان اور صوبہ خیبر پختونخوا کے مروجہ قوانین کے دائرہ کار میں رہتے ہوئے اپنے مقاصد کے لیے کام کرتی ہے۔

تقریبِ حلف برداری کے اختتام پر آل پیرامیڈیکس ایسوسی ایشن اپر چترال کے عہدیداران نے نومنتخب ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر اپر چترال ڈاکٹر فیاض علی رومی کو عہدہ سنبھالنے پر مبارک باد پیش کی اور انہیں خوش آمدید کہتے ہوئے گلدستہ پیش کیا۔