لوئر چترال پولیس تھانہ رمبور کی کاروائی ، 22.5 لیٹر شراب برآمد، ملزم گرفتار

چترال(چ،پ) لوئر چترال پولیس نے ایک کاروائی کے دوران بھاری مقدار میں دیسی شراب برآمد کرکے ایک ملزم کو گرفتار کر لیا۔
لوئر چترال پولیس کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال ریشم جہانگیر (PSP) کی خصوصی احکامات پر لوئر چترال پولیس کی جانب سے منشیات کے مکروہ دھندے میں ملوث ملزمان کے خلاف کاروائیاں تیز کر دی ہیں۔
اس سلسلے میں ایس۔ڈی۔پی۔او سرکل بمبوریت حسن اللہ کی سربراہی میں ایس۔ایچ۔او تھانہ رمبور SI عبدالرشید نے دیگر پولیس نفری کے ہمراہ دوران موبائل گشت شک کی بنیاد پر مشکوک افراد کی تلاشی لینے پر ان کے قبضے سے دیسی شراب برآمد ہوکر ملزم کو گرفتار کرلیا۔
گرفتار ملزم کی شناخت خان محمد سکنہ اورغوچ سے ہوکر ملزم کے قبضے سے 22.5 لیٹر دیسی شراب برامد کرلی گئی۔
گرفتار ملزم کے خلاف تھانہ رمبور میں مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے۔