فلاحی ادارے سائٹ ریلیف کے زیر اہتمام دروش نغور میں فری آئی کیمپ، پانچ سو مریضوں کا معائنہ کیا گیا
مریضوں کو مفت ادویات اور عینکیں فراہم کی گئیں، 60 مریضوں کا مفت آپریشن کیا جائے گا

دروش(چ۔پ) رفاہی ادارے سائٹ ریلیف کی طرف سے چترال کے مختلف علاقوں میں امراض چشم کے حوالے سے فری میڈیکل کیمپس کے سلسلے میں پیر کے روز دروش نغور میں فری آئی کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق سائٹ ریلیف نے چترال کے مختلف علاقوں میں امراض چشم کے مریضوں کے فری معائنے اور ادویات کی فراہمی کا پروگرام مرتب کیا ہے۔
اس سلسلے میں پیر کے روز دروش نغور میں شہزادہ ہشام الملک کی میزبانی میں ایک فری آئی کیمپ کا انعقاد کیا گیا جس میں دروش کے مختلف علاقوں سے پانچ سو کے قریب مریضو ں کا معائنہ کیاگیا جن میں 200 خواتین مریض شامل ہیں۔
میڈیکل کیمپ میں مریضوں کے معائنے کے بعد 60 مریضوں کو سرجری کے لئے ریفر کیا گیا ہے جن کی سرجری 4 جولائی چترال سکاؤٹس ہسپتال چترال میں ہوگی۔
فری آئی کیمپ کے دوران مریضوں کو مفت ادویات اور عینک بھی فراہم کئے گئے۔