قابل اعتراض مواد نشر کرنے پر جیو نیوز کا لائسنس 15 دن کیلئے معطل کردیا گیا

اسلام آباد(چ،پ) قابل اعتراض مواد کی نشر کرنے پر پیمرا نے جیو نیوز کا لائسنس 15 دن کیلئے معطل کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق 10 محرم کی نشریات کے خصوصی پروگرام سفر عشق میں قابل اعتراض مواد کی اشاعت پر کاروائی کرتے ہوئے پیمرا نے جیو نیوز کا لائسنس 15 دن کیلئے معطل کردیا ہے ۔
پیمرا نے کیبل آپریٹرز کو ہدایت کی ہے کہ وہ اس معطلی پر عملدرآمد کو یقینی بناتے ہوئے کیبل سے جیونیوز کو ڈاؤن کر لیں۔
ادھر جیو نیوز نے اس سلسلے میں اپنے ایک خصوصی نشریئے میں معذرت کا اظہار کرتے ہوئے اسے ایک نا دانستہ غلطی قرار دیا ہے۔