زرگراندہ چترال کے عمائدین و اہل علاقہ کا مشاورتی اجلاس، عوامی مسائل کے حل کے لیے اہم فیصلے

اشتہارات

چترال (بشیر حسین آزاد) 29 اپریل 2026 بروز بدھ، جامع مسجد زرگراندہ میں ایک اہم مشاورتی اجلاس مولانا رشید احمد استاد کی زیر صدارت منعقد ہوا، جس میں علاقے کے عمائدین اور اہل علاقہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

اجلاس میں باہمی اتفاق رائے سے متعدد اہم فیصلے کیے گئے۔ طے پایا کہ سابقہ اجلاسوں کی روشنی میں وی سی سی کی جانب سے علاقے کے لیے تجویز کردہ سامان کی خریداری کو جلد از جلد یقینی بنایا جائے گا۔

مزید برآں چترال گول میں ٹینکی (پانی کی نالی/چینل) کی فوری صفائی کا فیصلہ کیا گیا جس کے تمام اخراجات وی سی سی زرگراندہ کے فنڈ سے پورے کیے جائیں گے۔

اجلاس میں اس بات پر بھی غور کیا گیا کہ گزشتہ اجلاسوں میں بعض کرایہ داروں کو زرگراندہ سے بے دخلی کے نوٹس جاری کیے گئے تھے، تاہم کچھ افراد تاحال مقیم ہیں۔ اس سلسلے میں متعلقہ گھر مالکان کو آخری مرتبہ 15 دن کا نوٹس جاری کرنے کا فیصلہ کیا گیا، جس کے بعد مقررہ مدت کے اندر کرایہ داروں کو مکانات خالی کرنا ہوں گے۔

اجلاس کے اختتام پر تمام فیصلوں پر فوری عملدرآمد کے لیے ایک کمیٹی تشکیل دی گئی جو آئندہ زرگراندہ کے اجتماعی امور کی نگرانی کرتے ہوئے ایک نمائندہ اور ذمہ دار فورم کے طور پر کام کرے گی۔