اپر چترال میں جنالی کوچ کے مقام پر ٹریفک حادثہ، دو خواتین جان بحق پانچ افراد زخمی ہو گئے

بدقسمت گاڑی کوشٹ برمکاغ سے ضلعی ہیڈکوارٹر بونی جا رہی تھی

اشتہارات

اپر چترال(محمد آصف) اپر چترال کے ہیڈ کوارٹر بونی کے قریب ٹریفک حادثے میں دو خواتین جان بحق اور پانچ دیگر افراد زخمی ہو گئے۔
تفصیلات کے مطابق برومکاغ کوشٹ سے بونی آنے والی ایک جیب نمبر B-1090

جنالی کوچ کے مقام پر حادثے کا شکار ہوگئی، جس کے نتیجے میں دو خواتین موقع پر جاں بحق جبکہ پانچ افراد زخمی ہوگئے، جن میں بچے بھی شامل ہیں۔

گاڑی میں مجموعی طور پر سات افراد سوار تھے کہ راستے میں پیش آنے والے حادثے کے باعث شدید جانی نقصان ہوا۔

حادثے کے فوراً بعد دو خواتین زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئیں، جبکہ دیگر زخمیوں کو فوری طور پر کیٹگری ڈی ہسپتال بونی منتقل کیا گیا جہاں سے دو زخمیوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال لوئر چترال منتقل کردیا گیا۔

واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ڈپٹی کمشنر اپر چترال محمد عمران خان فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئے اور امدادی سرگرمیوں کی نگرانی کی جبکہ ٹی ایچ کیو ہسپتال بونی میں زخمیوں کی عیادت کی اور انہیں ہر ممکن علاج کی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی۔