ایران امریکہ کشیدگی؛ مسلم لیگ چترال کے صدر عبدالولی خان کا اپنی حکومت پر شدید تنقید
حکومت منافقانہ کردار ختم کرکے واضح پالیسی مرتب کرے، مطالبہ

چترال (چ، پ) پاکستان مسلم لیگ (ن) چترال لوئر کے ضلعی صدر عبدالولی خان ایڈوکیٹ نے ایران، امریکہ حالیہ جنگ کے تناظر میں وفاقی حکومت کی خارجہ پالیسی پر کڑی تنقید کرتے ہوئے اسے مبہم اور منافقانہ قرار دیا ہے۔
چترال شہر میں عوامی نیشنل پارٹی کے زیر اہتمام ایران کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کے لیے منعقدہ جلسے سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ موجودہ صورتحال میں حکومت کی پالیسی واضح نہیں ہے، جس کی وہ مذمت کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ دنیا میں عموماً تین قسم کے لوگ ہوتے ہیں: حمایتی، مخالف اور منافق۔ ان کے بقول سب سے بدترین کردار منافق کا ہوتا ہے۔
انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت کو واضح طور پر بتانا چاہیے کہ وہ ایران کے ساتھ کھڑی ہے یا اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کے ساتھ۔
عبدالولی خان ایڈوکیٹ نے کہا کہ اگرچہ ان کا تعلق حکمران جماعت سے ہے، مگر اس کا یہ مطلب نہیں کہ وہ حق بات کہنے سے گریز کریں۔
انہوں نے ایران اور امریکہ کے درمیان جاری کشیدگی کے حوالے سے حکومت کی اختیار کردہ پالیسی افسوسناک اور قابلِ مذمت ہے۔