وزیر اعظم یوتھ پروگرام کے چیئرمین رانا مشہود احمد سے مسلم لیگ چترال کے وفد کی ملاقات

چترال کے نوجوانوں کو آسان شرائط پر کاروباری قرضے دیے جائینگے، رانا مشہود

اشتہارات

اسلام آباد(چ،پ) وزیر اعظم یوتھ پروگرام کے چیئرمین رانا مشہود احمد نے مسلم لیگ ن چترال کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ چترال کے نوجوانوں کو آسان شرائط پر کاروباری قرضے دئے جائینگے۔

مسلم لیگ ن لوئر چترال کے صدر عبدالولی خان ایڈووکیٹ کی قیادت میں وفد نے وزیراعظم یوتھ پروگرام کے چیئرمین رانا مشہود احمد سے وزیراعظم آفس اسلام آباد میں ملاقات کی، وفد میں نیاز احمد نیازی ایڈووکیٹ ، رحمت ودیگر شامل تھے ۔

وفد سے گفتگو کرتے ہوئے رانا مشہود احمد نے کہا چترال یونیورسٹی میں لیپ ٹام تقسیم کے وقت وہ چترال آئینگے۔

انہوں نے چترال کے نوجوانوں کے لے کاروباری قرضوں کی اجرا کی یقین دھانی کارئ اور کہا کہ انہوں اس سلسلے محمد یسین خان کو فوکل پرسن مقرر کیا تاکہ چترال کے نوجوانوں کی اس سلسلے رہنمائی ہوسکے۔

چئیر مین وزیراعظم یوتھ پروگرام نے چترال کے کچھ سکولوں کو وزیراعظم پروگرام کے تحت جدید ٹریننگ کےلے منتخب کرنے کا وعدہ کیا۔ انہوں نے چترال کے سکولوں میں طلباء کیلے Chromebook مہیا کرنے کا اعلان کیا ۔