سرکاری ملازمین کی تنظیم اگیگا تحصیل دروش کی کابینہ کا اعلان کردیا گیا، حمید الرحمن صدر اور حسین احمد فرحت جنرل سیکرٹری مقرر

چترال(چ،پ)مختلف سرکاری محکموں کے ملازمین کی مشترکہ تنظیم "آل گورنمنٹ ایمپلائیز گرانڈ الائنس ” (اگیگا) کی تحصیل دروش کیلئے کابینہ کی تشکیل عمل میں لائی گئی۔
اس حوالے سے جاری کئے گئے اعلامیہ کے مطابق رشید عالم (محکمہ تعلیم) کو سرپرست اعلیٰ، حمید الرحمن (ہیلتھ صحت) صدر اور حسین احمد فرحت(محکمہ تعلیم ) کو جنرل سیکرٹری مقرر کیا گیا ہے۔
دیگر عہدیداروں میں افتخار احمد (محکمہ تعلیم) سینئر نائب صدر، شاہینہ (محکمہ صحت) نائب صدر، ارباز علی شاہ (محکمہ سی اینڈ ڈبلیو) نائب صدر، عطاء الرحمن (محکمہ تعلیم) فنانس سیکرٹری، اعجاز احمد (محکمہ ویٹرنری) جوائنٹ سیکرٹری، شکیل خان (محکمہ بلدیات) آفس سیکرٹری، نثار احمد (محکمہ ریونیو) اور تجمل جان (محکمہ ایڈمنسٹریشن) کو میڈیا کوآرڈنیٹر مقرر کیا گیا ہے۔