ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر دروش خلیل اللہ کی زیر صدارت ٹی ایم اے آفس میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا

دروش(چ، پ) گڈ گورننس روڈ میپ کے تحت ڈسٹرکٹ سروس ڈیلیوری کو مؤثر بنانے اور عوامی مسائل کے بروقت حل کے لیے ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر دروش خلیل اللہ کی زیرِ صدارت ٹی ایم اے آفس دروش میں صفائی سے متعلق مسائل پر خصوصی کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا۔
کھلی کچہری میں لائن ڈیپارٹمنٹس کے افسران، عوامی نمائندگان، سماجی شخصیات اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
اس موقع پر شہریوں نے صفائی ستھرائی، کوڑا کرکٹ کی بروقت منتقلی، نکاسی آب اور دیگر بلدیاتی امور سے متعلق مسائل کھل کر پیش کیے، جنہیں انتظامیہ نے بغور سنا۔
ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر دروش خلیل اللہ نے متعلقہ محکموں کے افسران کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ عوامی شکایات کے فوری ازالے کو یقینی بنایا جائے اور صفائی کے نظام کو مزید مؤثر، منظم اور پائیدار بنایا جائے۔
انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ عوامی خدمات میں بہتری کے لیے تمام ادارے باہمی تعاون سے کام کریں۔
انہوں نے کہا کہ گڈ گورننس کے اصولوں کے تحت صاف ستھرا ماحول اور معیاری بلدیاتی سہولیات کی فراہمی ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے، اور اس سلسلے میں کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔