فرنٹئیر کور پبلک سکول مستوج کے متوفی طالبعلم وجاہت اللہ کو سرکاری اعزاز کیساتھ سپر د خا ک کیا گیا

اشتہارات

فرنٹئیر کور پبلک سکول مستوج کے متوفی طالبعلم وجاہت اللہ کو سرکاری اعزاز کیساتھ سپر د خا ک کیا گیا
بونی (چ،پ) فرنٹیئر کور پبلک سکول مستوج کے نوجوان طالبعلم وجاہت اللہ ولد عباس کو آبائی گاؤں مستوج میں سرکاری اعزاز کے ساتھ سپر خاک کردیا گیا۔

نماز جنازہ میں ڈپٹی کمشنر اپر چترال عمران خان یوسفزئی، چترال سکاؤٹس 144 ونگ کے ونگ کمانڈر لیفٹیننٹ کرنل طاہر اسلم، ڈی پی او اپر چترال حمید اللہ، سول اور فوجی افسران سمیت علاقے کے عوام  نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

سول و فوجی افسران نے متوفی طالبعلم کے اہل خانہ کے ساتھ تعزیت کی اور فاتحہ خوانی کی۔ انہوں نے نوجوان طالب علم کی اچانک وفات پر گہرے دکھ کا اظہار کیا۔

چترال سکاؤٹس کی طرف متوفی طالبعلم کو اعزاز کے ساتھ سپر دخاک کیا گیا۔ اس موقع پر متوفی کے قبر پر انسپکٹر جنرل فرنٹئیر کور ، کمانڈنٹ چترال سکاؤٹس اور دیگر حکام کی طرف سے پھول رکھے گئے۔

واضح رہے کہ فرنٹئیر کور پبلک سکول مستوج کے طالب علم وجاہت اللہ پشاور میں اچانک طبیعت بگڑنے کے بعد وفات پاگئے تھے۔