افغانستان کی طالبان حکومت کو امریکہ کی طرف سے حال ہی میں 45 ملین ڈالرز ملنے کا انکشاف
سابق افغان صدر امراللہ صالح کے مطابق ایک خلیجی ملک سے خصوصی طیارے کے ذریعے نئے نوٹ پہنچائے گئے

اسلام آباد(چ،پ) افغانستان کے اہم سیاسی راہنماء اور سابق نائب صدر امراللہ صالح نے انکشاف کیا ہے کہ امریکہ کی طرف سے افغانستان کے طالبان حکمرانوں کا 45ملین ڈالرز کی رقم حال ہی میں مہیا کی گئی ہے۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹیوٹر) پر پیر کے روز جاری اپنے بیان میں امراللہ صالح نے کہا ہے کہ امریکہ کی طرف سے نئے پرنٹ شدہ کرنسی نوٹ بکسوں میں بھر کر ایک خصوصی چارٹرڈ فلائیٹ کے ذریعے افغانستان پہنچائے گئے ہیں۔
انہوں نےمزید بتایا کہ کہ 8 دسمبر یعنی پیر کی علی الصبح کابل ایئر پورٹ پر لینڈ کیا جہاں پر سیکورٹی کے سخت انتظامات تھے ۔
یہ طیارہ ایک خلیجی ملک سے اڑا اور افغانستان پہنچا۔
امراللہ صالح کے مطابق یہ چارٹرڈ طیارہ کرغزستان میں رجسٹرڈ کمپنی "معلم ایوی ایشن ” کی ملکیت ہے اور یہی معلم ایوی ایشن ہی امریکہ ڈالر افغانستان پہنچانے کی ذمہ دار ہے جس نے خاص اس مقصد کیلئے تین ائیر بس مختص کئے ہیں۔
امراللہ صالح نے اپنے ٹویٹس کے تسلسل میں افغانستان انٹرنیشنل بنک کا حوالہ دیتے ہوئے مزید بتایا ہے کہ امریکہ کی طرف سے ابتک افغان طالبان حکومت کو اربوں ڈالرز مہیا کئے جا چکے ہیں۔