ڈپٹی کمشنر لوئر چترال راؤ ہاشم عظیم نے براڈم عشریت میں کرکٹ گراؤنڈ کا افتتاح کیا

یہ اقدام ضلعی انتظامیہ کی طرف سے لوئر چترال میں 50 سپورٹس گراؤنڈ بنانے کے منصوبے کا حصہ ہے

اشتہارات

ڈپٹی کمشنر لوئر چترال راؤ ہاشم عظیم نے براڈم عشریت میں کرکٹ گراؤنڈ کا افتتاح کیا

چترال (چ،پ) ضلعی انتظامیہ لوئر چترال نے نوجوانوں کے لیے صحت مند سرگرمیوں کے فروغ اور معیاری اسپورٹس سہولیات کی فراہمی کے سلسلے میں ایک اور اہم قدم اٹھاتے ہوئے براڈم عشریت میں نئے کرکٹ گراؤنڈ کا باقاعدہ افتتاح کر دیا۔ یہ منصوبہ ضلع بھر میں 50 پلے گراؤنڈز کی تعمیر و بحالی کے وسیع پروگرام کا حصہ ہے۔

افتتاحی تقریب کے موقع پر ڈپٹی کمشنر لوئر چترال راؤ ہاشم عظیم نے بچوں کے ساتھ کرکٹ کھیل کر اُن کی حوصلہ افزائی کی۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ نوجوانوں کی صلاحیتوں کو نکھارنے، انہیں مثبت سرگرمیوں کی طرف راغب کرنے اور کھیلوں کے فروغ کے لیے ضلعی انتظامیہ کے اقدامات تسلسل کے ساتھ جاری رہیں گے۔

ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ کھیل نوجوانوں میں نظم و ضبط، ٹیم ورک اور صحت مند طرزِ زندگی کے فروغ میں بنیادی کردار ادا کرتے ہیں اور ایسے منصوبے مستقبل کے لیے مضبوط بنیاد فراہم کرتے ہیں۔

مقامی عمائدین اور کھلاڑیوں نے کرکٹ گراؤنڈ کے قیام کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے ضلعی انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا اور امید ظاہر کی کہ یہ سہولت علاقے کے نوجوانوں کے لیے ایک مثبت تبدیلی کا آغاز ثابت ہوگی۔