پشاور میں فیڈرل کانسٹیبلری ہیڈکوارٹر پر دہشت گردوں کا حملہ ناکام، تین دہشت گرد ہلاک، تین ایف سی اہلکار شہید

سیکورٹی اداروں کی طرف سے ہیڈ کوارٹر میں کلیئرنس آپریشن مکمل

اشتہارات

پشاور(چ،پ) فیڈرل کانسٹیبلری ہیڈکوارٹر پشاور پر حملے کی کوشش کو ناکام بنادیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پیر کے روز 8 بج کر 10 منٹ پر ایف سی ہیڈ کوارٹر پشاور صدر پر دہشت گردوں کا حملہ ہوا تاہم ایف سی اہلکاروں نے مستعدی سے کاروائی کرتے ہوئے حملے کو ناکام بنا دیا ہے۔

جیو نیوز کے مطابق حملے کیلئے 3 خود کش حملہ آور آئے جن میں سے ایک خود کش حملہ آور نے مرکزی گیٹ پر خود کو اڑا دیا اور دو خود کش ہیڈ کوارٹر کے اندر داخل ہوگئے تاہم ایف اہلکاروں نے دونوں حملہ آوروں کو ہلاک کر دیا۔

اس حملے میں ایف سی کے 3 اہلکار شہید ہو گئے جبکہ دو ایف سی اہلکاروں سمیت تین عام شہری زخمی ہوگئے ہیں۔

ایف سی ہیڈ کوارٹر میں پولیس اور ایف سی کی طرف سے کلیئرنس آپریشن بھی مکمل کر دیا گیا ہے۔