ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر دروش نے لکڑی اسٹالز کا معائنہ کیا، نرخ نامے اور ضابطے کی خلاف ورزی پر کاروائی

اشتہارات

دروش(چ،پ) ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر دروش خلیل اللہ نے عوام کو جلانے کی لکڑی مقررہ قیمت میں فراہمی اور لکڑی کی دستیابی کو یقینی بنانے کیلئے دروش ایریا میں موجود لکڑی کے اسٹالوں کا معائنہ کیا۔

تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر لوئر چترال کی ہدایات پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر دروش خلیل اللہ نے دروش بازار میں جلانے کی لکڑی کے اسٹالز کا معائنہ کیا۔ معائنے کے دوران قیمتوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اور نرخنامے کی خلاف ورزی ثابت ہونے پر متعدد اسٹال مالکان کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی گئی۔

ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر  نے موقع پر ہی خلاف ورزی کرنے والے اسٹالز کو سیل کر دیا۔

واضح رہے کہ حال ہی میں ضلعی انتظامیہ نے جلانے کے لکڑی کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے ضابطہ مرتب کیا ہے اور نرخ کا بھی تعین کیا ہے جس سے عوام کو ریلیف ملنے کی توقع ہے، تاہم بعض ڈیلرز لکڑی کے فروخت میں مقررہ نرخ سے زیادہ وصول کرنے کی شکایت بھی سامنے آتے ہیں۔