منشیات فروشوں کیخلاف چترال پولیس کا ایکشن۔۔ تھانہ دروش پولیس کی کامیاب کاروائی، 2 کلو 443 گرام چرس برآمدکرلیا

عوامی حلقوں کا پولیس کارائیوں پر اطمینان کا اظہار، منشیات فروشوں کیخلاف گھیرا مزید تنگ کرنے کا مطالبہ

اشتہارات


چترال(چ،پ) پولیس تھانہ دروش نے ایک کاروائی کے دوران 2 کلو 443 گرام چرس برآمد کرلیا، جبکہ ایک اور کاروائی کے دوران پولیس تھانہ چترال نے ایک خاتون منشیات فروش کو گرفتار کر لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال افتخار شاہ کے خصوصی ہدایات پر ضلع چترال لوئر میں پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری رکھا ہوا۔

اس سلسلے میں دروش پولیس نے ایس ڈی پی او سرکل دروش اقبال کریم کی سربراہی میں ایس ایچ او تھانہ دروش SI بلبل حسن اور ٹیم نے دوران خانہ تلاشی مبینہ منشیات فروش بشیر احمد سکنہ گرومیل دروش کے رہائشی کمرے سے 2 کلو 443 گرام چرس برآمد کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔

اسی طرح تھانہ چترال سٹی نے ایک کاروائی کے دوران خاتون منشیات فروش روحیمہ حسین سکنہ گہریت حال دنین کے قبضے سے 85 گرام آئس برآمد کرکے ملزمہ کو گرفتار کر لیا ہے۔

عوامی حلقوں نے منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیوں پر پولیس کو سراہتے ہوئے اس مہم کو مزید تیز کرنے اور منشیات فروشوں کیخلاف گھیرا تنگ کرنے کی اپیل کی ہے۔