رکن صوبائی اسمبلی فاتح الملک علی ناصر خیبرپختونخوا کی وزارتِ اعلیٰ کیلئے موزوں ترین شخصیت

چترال (چترال پوسٹ) پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان کی جانب سے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کی برطرفی اور سہیل آفریدی کی نامزدگی کے بعد صوبے میں نئی سیاسی بحث شروع ہوگئی ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ اس نازک دور میں صوبے کو ایسے رہنما کی ضرورت ہے جو تجربہ کار، معاملہ فہم، قومی و بین الاقوامی امور سے باخبر اور مضبوط اعصاب کا مالک ہو۔
ان حالات میں رکن صوبائی اسمبلی حلقہ پی کے-2 (چترال لوئر)، مہترِ چترال بیرسٹر فاتح الملک علی ناصر وزارتِ اعلیٰ کے لیے سب سے موزوں امیدوار کے طور پر سامنے آتے ہیں۔ وہ اعلیٰ تعلیم یافتہ، عالمی سطح پر روابط رکھنے والے اور ایک سنجیدہ و متوازن سیاسی شخصیت کے طور پر جانے جاتے ہیں۔
فاتح الملک نے عمران خان کے وژن سے متاثر ہو کر اُس وقت تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کی جب کئی بڑی شخصیات پارٹی چھوڑ رہی تھیں۔ وہ ایک ماہر قانون دان ہونے کے ساتھ ساتھ انتظامی امور کی گہری سمجھ رکھتے ہیں۔
سیاسی و انتظامی تجزیہ کاروں کے مطابق، فاتح الملک نہ صرف صوبے کی گورننس بہتر بنانے کی اہلیت رکھتے ہیں بلکہ اپنی بصیرت اور تعلقات کی بنیاد پر پارٹی قائد عمران خان کی رہائی، پارٹی استحکام، اور صوبے میں امن و ترقی کے لیے مؤثر کردار ادا کر سکتے ہیں۔
پارٹی قیادت سے مطالبہ کیا جا رہا ہے کہ موجودہ غیر یقینی سیاسی صورتحال میں بیرسٹر فاتح الملک علی ناصر کو وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے عہدے کے لیے نامزد کیا جائے، تاکہ صوبے میں ایک مؤثر، متوازن اور وژنری قیادت سامنے آسکے۔