مسلم خان صافی کے لئے امن ایوارڈ، صافی قوم اور خیبرپختونخوا کے لیے قابلِ فخر لمحہ

خیبر(رضوان اللہ شنواری( صافی قوم اتحاد آرگنائزیشن (رجسٹرڈ) پاکستان کے مرکزی ترجمان اور عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے رہنما مسلم خان صافی کو ان کی شاندار سماجی خدمات اور امن کے فروغ میں نمایاں کردار پر گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے “امن ایوارڈ” سے نوازا۔
گورنر خیبرپختونخوا نے مسلم خان صافی کو معاشرے میں بہترین کارکردگی، عوامی فلاح و بہبود، اور دیرینہ دشمنیوں کو دوستیوں میں بدلنے جیسے قابلِ تقلید اقدامات پر خراجِ تحسین پیش کیا۔
گورنر فیصل کریم کنڈی نے ان کی خدمات کو تسلیم کرتے ہوئے انہیں "امن کا سفیر” (Ambassador of Peace) بھی مقرر کیا۔
اس موقع پر مسلم خان صافی نے گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ:
> “یہ اعزاز صرف میرا نہیں بلکہ پوری صافی قوم اور اُن تمام افراد کا ہے جو امن، بھائی چارے اور انسانی خدمت کے لیے کوشاں ہیں۔ ہمارا مشن یہی ہے کہ ہم اپنے معاشرے سے نفرت، تعصب اور دشمنی کے خاتمے کے لیے محبت اور رواداری کا پیغام عام کریں۔”
یہ ایوارڈ مسلم خان صافی کی سماجی خدمت، امن پسندی اور انسانی ہم آہنگی کے جذبے کا اعتراف ہے، جو یقیناً پوری صافی برادری اور خیبرپختونخوا کے عوام کے لیے فخر کا باعث ہے۔