رکن قومی اسمبلی عبدالطیف نے خود کو قانون نافذ کرنے والے اداروں کے حوالے کر دیا

اسلام آباد(چ،پ) پاکستان تحریک انصاف کے سینئر راہنماء اورچترال سے رکن قومی اسمبلی عبدالطیف نے جمعہ کے روز اسلام آباد میں خود کو اینٹی ٹیررسٹ کورٹ میں سرنڈر کردیا جس کے بعد پولیس نے انہیں اپنی تحویل میں لے لیا۔
تفصیلات کے مطابق رکن قومی اسمبلی عبدالطیف کے خلاف انسداد دہشت گردی عدالت نے فیصلہ سنا دیا تھا اور انہیں ویگر پارٹی راہنماؤںسمیت دس سال قید کی سزا کا حکم دیا۔
انسداد دہشت گردی عدالت کے فیصلے کے خلاف عبدالطیف نے پشاور ہائیکورٹ سے رجوع کیا تھا اور یہ اپیل گذشتہ دنوں مسترد کرتے ہوئے عدالت عظمیٰ نے عبدالطیف کو متعلقہ فورم کے سامنے پیش ہونے کا حکم سنا دیا۔
خود کو سرنڈر کرنے سے پہلے ایک بیان میں عبدالطیف نے کہا کہ وہ قانون کی پاسداری کرتے ہوئے خود سرنڈر کر رہے ہیں، اور اپنا قانونی جنگ جاری رکھیں گے۔