فاتح الملک علی ناصر کی بحیثیت صدر اور سید فرید جان کی بحیثیت جنرل سیکرٹری تقرری پارٹی کیلئے خوش آئند ہے/مقصود احمد

چترال( چ،پ)پاکستان تحریک انصاف لوئر چترال کے سرگرم کارکن اور سپورٹ اینڈ کلچر ونگ کے جنرل سیکرٹری مقصود احمد نے ضلع چترال لوئر کیلئے ممبر صوبائی اسمبلی فاتح الملک علی ناصر کو ضلعی صدر اور تحصیل چیئرمین سید فرید جان کو ضلعی جنرل سیکرٹری مقرر کرنے کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے دونوں راہنماؤں کو مبارکباد پیش کیا ہے۔
ایک اخباری بیان میں مقصود احمد نے کہا کہ دونوں راہنماؤں پر کارکنان کا بھرپور اعتماد ہے ، اس فیصلے سے چترال میں پارٹی مزید مضبوط ہو جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ کارکنان اپنے قائد کے وژن کے مطابق ضلعی قیادت کے ساتھ تعاؤن کرینگے۔