ضلعی انتظامیہ لوئر چترال نے مرغابیوں کے شکار کیلئے تالاب بنانے پر پابندی عائد کر دی

اشتہارات

چترال (چ،پ) ضلعی انتظامیہ لوئر چترال نے دریاؤں اور ندی نالوں میں بطخ کے شکار کے لیے مصنوعی تالاب (Duck Ponds) بنانے پر فوری طور پر مکمل پابندی عائد کر دی ہے۔

ڈپٹی کمشنر /ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ لوئر چترال راؤ ہاشم عظیم کی طرف سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق یہ فیصلہ عوامی و نجی املاک کے تحفظ، دریاؤں کے بہاؤ میں رکاوٹ کے خدشات اور پلوں، سڑکوں سمیت دیگر بنیادی ڈھانچے کو نقصان سے بچانے کے پیش نظر کیا گیا ہے۔

حکم نامے میں واضح کیا گیا ہے کہ اس پابندی کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف تعزیراتِ پاکستان کی دفعہ 188 کے تحت سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

ضلعی انتظامیہ کے مطابق یہ پابندی فوری طور پر نافذالعمل ہوگی اور آئندہ دو ماہ تک برقرار رہے گی۔