دروش پولیس کی کامیاب کاروائی، منشیات بر آمد کرکے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا

اشتہارات

دروش( چ،پ) دروش پولیس نے ایک کامیاب کاروائی کے دوران ساڑھے تین کلو سے زائد مقدار میں چرس برآمد کرکے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

تفصیلات کے کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال افتخار شاہ کی خصوصی ہدایات پر منشیات فروشوں کے خلاف جاری کارروائیوں کے سلسلے میں تھانہ دروش پولیس نے اہم کامیابی حاصل کی۔

ایس۔ڈی۔پی۔او دروش اقبال کریم کی نگرانی اور ایس۔ایچ۔او تھانہ دروش SI بلبل حسن کی سربراہی میں پولیس ٹیم نے شاہ نگار دروش میں کارروائی کرتے ہوئے ایک مشکوک گاڑی سے 3 کلو 648 گرام چرس برآمد کر کے دو ملزمان شبیر احمد اور صلاح الدین کو گرفتار کر لیا۔

ڈی پی او لوئر چترال نے پولیس ٹیم کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ منشیات فروشوں کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی تاکہ نوجوان نسل کو منشیات کے نقصانات سے محفوظ رکھا جا سکے۔