چترال سکاوٹس کے شہید سپاہی عزیزاللہ کو سرکاری اعزاز کے ساتھ آبائی علاقے مداک میں سپرد خاک کردیا گیا

نماز جنازہ میں فوجی و سول افسران اور علاقے کے لوگوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی

اشتہارات

چترال(چ،پ)چترال سکاوٹس کے شہید جوان عزیزاللہ کو مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ آبائی گاوں مداک میں سپرد خاک کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز خیبر ایجنسی میں لنڈیکوتل کے علاقے میں شین کنڈاؤ پوسٹ فتنہ الخوارج کے ساتھ لڑائی میں شہید ہونے والے چترال سکاوٹس 146 ونگ کے سپاہی عزیزاللہ ولد حبیب اللہ کو مکمل سرکاری اعزاز کے ساتھ مداک میں سپردخاک کیا گیا۔

شہید کی نماز جنازہ اور تدفین کے موقع چترال سکاوٹس 144 ونگ کے کمانڈر لیفٹیننٹ کرنل طاہر اسلم، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر اپر چترال محمد انور سمیت سول و فوجی افسران اور علاقے کے لوگوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

 چترال سکاوٹس کے چاق و چوبند دستے نے شہید کو سلامی پیش کی اور شہید کی قبر پر پھولوں کے چادر چھڑائے گئے۔

اس موقع پر حاضرین سے خطاب کرتے ہوئے لیفٹیننٹ کرنل طاہر اسلم نے کہا کہ فتنہ الخوارج کے دہشت گردوں کیخلاف قوم اور فوج ایک پیج پر ہیں، پاکستان آرمی ، چترال سکاوٹس سمیت تمام سیکورٹی ادارے بھارتی اسپانسر دہشت گردوں کے مذموم عزائم کو خاک میں ملائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ پاک فوج کے اپنے ملک کے دفاع کے لئے سینہ سپر ہے اور اپے خون سے اس ملک اور عوام کی حفاظت کریں گے، ہم موت سے نہیں ڈرتے بلکہ ہم ہمیشہ شہادت کی آرزو لیکر میدان میں نکلتے ہیں۔