اپر دیر پولیس کی فتنہ الخوارج کے خلاف کاروائی، 10 دہشت گرد جہنم واصل کر دئے گئے
دوبندو کے پہاڑی علاقے سے 5 لاشیں برآمد کر لیں

دیر بالا (چ،پ) ضلع اپر دیر میں پولیس اور سی ٹی ڈی نے فتنہ الخوارج کے دہشت گردوں کے خلاف موثر کاروائی کی ہے۔
تفصیلات کے مطابق ضلع دیر بالا کی پولیس نے سی ٹی ڈی کے ساتھ ملکر پہاڑی علاقے "دوبندو” میں فتنہ الخوارج کے دہشت گردوں کے خلاف کاروائی کی ۔
کاروائی کے دوران اطلاعات فتنہ الخوارج کے 10 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا گیا ہے جن میں سے کم از کم 5 دہشت گردوں کی لاشیں علاقے سے برآمد کرکے ہسپتال منتقل کردیا گیا ۔
اس سے قبل کاروائی کے دوران پولیس کا ایک جوان شہید جبکہ دیگر 5 جوان زخمی ہوئے تھے۔
واضح رہے کہ دوبندو کے پہاڑی علاقے میں موجود ان دہشت گردوں نے چند روز قبل پناکوٹ کے مقام پر پولیس پارٹی پر حملہ کرکے تین جوانوں کو شہید کردیا تھا ۔